02:45 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ویرات کوہلی اور کیون پیٹرسن کی بات چیت سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی کرکٹ کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن کی ون ڈے سیریز کے دوران بات چیت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سابق بھارتی کپتان کو باؤنڈری کے پار پیٹرسن سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو انڈیا اور انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز کے دوران براڈکاسٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
دوسرے او ڈی آئی کے دوران ان دونوں کی بات چیت کو بھارتی کرکٹ کمنٹری کرنے والوں سمیت کئی افراد نے نوٹ کیا اور یہ خیال کیا کہ دونوں کس بارے میں بات کر رہے ہوں گے۔
بھارتی کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والے آکاش چوپڑا نے کہا کہ ویرات کوہلی لندن کی جائیدادوں کے بارے میں پیٹرسن سے بات کر رہے ہوں گے کیونکہ وہ اکثر شہر کا دورہ کرتے ہیں۔
چوپڑا کے اس تبصرے پر پیٹرسن نے جواب دیا اور اپنے ساتھی کمنٹیٹرز سے کہا کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان کی بات چیت کا کیا موضوع تھا۔
"کبھی بھی چیزوں کو فرض نہ کریں۔ میں اس پر ایک تمثیل دے سکتا ہوں، لیکن یہاں نہیں دوں گا،” کیون پیٹرسن نے چوپڑا سے کہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION